Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 595 (سنن النسائي)

[595]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ سَوَّادِ بْنِ الْأَسْوَدِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ أَنْبَأَنَا ابْنُ وَہْبٍ قَالَ حَدَّثَنَا جَابِرُ بْنُ إِسْمَعِيلَ عَنْ عُقَيْلٍ عَنْ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ أَنَسٍ عَنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ أَنَّہُ كَانَ إِذَا عَجِلَ بِہِ السَّيْرُ يُؤَخِّرُ الظُّہْرَ إِلَی وَقْتِ الْعَصْرِ فَيَجْمَعُ بَيْنَہُمَا وَيُؤَخِّرُ الْمَغْرِبَ حَتَّی يَجْمَعَ بَيْنَہَا وَبَيْنَ الْعِشَاءِ حَتَّی يَغِيبَ الشَّفَقُ

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کو جب چلنے کی جدلی ہوتی تو آپ ظہر کی نماز کو عصر کے وقت تک مؤخر کرتے،پھر دونوں کو اکٹھا پڑھتے۔اسی طرح مغرب کی نماز کو مؤخر کرتے حتیٰ کہ جب سرخی غائب ہوجاتی اسے اور عشاء کی نماز کو اکٹھا پڑھتے۔