Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 607 (سنن النسائي)

[607]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا ہُشَيْمٌ عَنْ إِسْمَعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَقَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ كُنْتُ مَعَ ابْنِ عُمَرَ حَيْثُ أَفَاضَ مِنْ عَرَفَاتٍ فَلَمَّا أَتَی جَمْعًا جَمَعَ بَيْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ فَلَمَّا فَرَغَ قَالَ فَعَلَ رَسُولُ اللہِ ﷺ فِي ہَذَا الْمَكَانِ مِثْلَ ہَذَا

حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ میں حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ تھا جب وہ عرفات سے واپس لوٹے اور جب وہ مزدلفہ آئے تو انھوں نے مغرب اور عشاء کو جمع کیا۔جب فارغ ہوئے تو فرمایا: اللہ کے رسول ﷺ نے اس مقام پر ایسے ہی کیا تھا،یعنی یہ دونمازیں اکٹھی پڑھی تھیں۔