Sunan Al-Nasai Hadith 611 (سنن النسائي)
[611]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ أَخْبَرَنِي الْوَلِيدُ بْنُ الْعَيْزَارِ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا عَمْرٍو الشَّيْبَانِيَّ يَقُولُ حَدَّثَنَا صَاحِبُ ہَذِہِ الدَّارِ وَأَشَارَ إِلَی دَارِ عَبْدِ اللہِ قَالَ سَأَلْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ أَيُّ الْعَمَلِ أَحَبُّ إِلَی اللہِ تَعَالَی قَالَ الصَّلَاةُ عَلَی وَقْتِہَا وَبِرُّ الْوَالِدَيْنِ وَالْجِہَادُ فِي سَبِيلِ اللہِ عَزَّ وَجَلَّ
حضرت ابوعمروشیبانی نے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے گھر کی طرف اشارہ کرکے فرمایا: ہمیں اس گھر کے مالک نے بیان فرمایا کہ میں نے اللہ کے رسول ﷺ سے پوچھا: کون سا عمل اللہ تعالیٰ کو زیادہ پسند ہے؟ آپ نے فرمایا: ’’وقت پر نمازپڑھنا،والدین سے حسن سلوک کرنا اور اللہ تعالیٰ کے راستے میں جہاد کرنا۔‘‘