Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 615 (سنن النسائي)

[615]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ عَنْ يَزِيدَ قَالَ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ الْأَحْوَلُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ سُئِلَ رَسُولُ اللہِ ﷺ عَنْ الرَّجُلِ يَرْقُدُ عَنْ الصَّلَاةِ أَوْ يَغْفُلُ عَنْہَا قَالَ كَفَّارَتُہَا أَنْ يُصَلِّيَہَا إِذَا ذَكَرَہَا

حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ سے اس آدمی کے بارے میں پوچھا گیا جو نماز سے سویا رہتا ہے یا غافل ہوجاتا ہے (بھول جاتا ہے)۔آپ نے فرمایا: ’’اس کا کفارہ یہ ہے کہ جب اسے یاد آئے،نماز پڑھ لے۔‘‘