Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 619 (سنن النسائي)

[619]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی بْنُ وَاصِلِ بْنِ عَبْدِ الْأَعْلَی قَالَ حَدَّثَنَا يَعْلَی قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَقَ عَنْ الزُّہْرِيِّ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِذَا نَسِيتَ الصَّلَاةَ فَصَلِّ إِذَا ذَكَرْتَ فَإِنَّ اللہَ تَعَالَی يَقُولُ أَقِمْ الصَّلَاةَ لِذِكْرِي قَالَ عَبْدُ الْأَعْلَی حَدَّثَنَا بِہِ يَعْلَی مُخْتَصَرًا

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جب تم نماز بھول جاؤ تو جب یاد آئے پڑھ لو کیونکہ اللہ تعالیٰ (قرآن مجید میں) فرماتا ہے: (واقم الصلوۃ لذکری) ’’اور میری یاد آنے پر نماز قائم کرو۔‘‘ عبدالاعلیٰ نے کہا: ہمیں یہ روایت حضرت یعلی نے اختصار کے ساتھ بیان کی۔