Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 62 (سنن النسائي)

[62]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنِي ہَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللہِ قَالَ حَدَّثَنَا مَعْنٌ قَالَ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ عَنْ حَبِيبِ بْنِ عُبَيْدٍ عَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ قَالَ شَہِدْتُ عَوْفَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يُصَلِّي عَلَی مَيِّتٍ فَسَمِعْتُ مِنْ دُعَائِہِ وَہُوَ يَقُولُ اللہُمَّ اغْفِرْ لَہُ وَارْحَمْہُ وَعَافِہِ وَاعْفُ عَنْہُ وَأَكْرِمْ نُزُلَہُ وَأَوْسِعْ مُدْخَلَہُ وَاغْسِلْہُ بِالْمَاءِ وَالثَّلْجِ وَالْبَرَدِ وَنَقِّہِ مِنْ الْخَطَايَا كَمَا يُنَقَّی الثَّوْبُ الْأَبْيَضُ مِنْ الدَّنَسِ

حضرت عوف بن مالک رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں نے اللہ کے رسول ﷺ کو ایک میت کا جنازہ پڑھتے سنا،تو میں نے آپ کی یہ دعا سنی،آپ کہہ رہے تھے: [اللھم! اغفرلہ و ارحمہ …… من الدنس] ’’اے اللہ! اس کو معاف کر دے،اس پر رحم فرما،اس کو عافیت (سلامتی) دے اور اس سے درگزر فرما،اس کی مہمانی اچھی فرما،اس کی قبر کو فراخ کر دے،اسے پانی،برف اور اولوں سے دھو ڈال۔اور اس کو غلطیوں سے یوں پاک صاف فرما جیسے سفید کپڑے کو میل کچیل سے صاف کیا جاتا ہے۔‘‘