Sunan Al-Nasai Hadith 620 (سنن النسائي)
[620]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ سَوَّادِ بْنِ الْأَسْوَدِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ أَنْبَأَنَا ابْنُ وَہْبٍ قَالَ أَنْبَأَنَا يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ مَنْ نَسِيَ صَلَاةً فَلْيُصَلِّہَا إِذَا ذَكَرَہَا فَإِنَّ اللہَ تَعَالَی قَالَ أَقِمْ الصَّلَاةَ لِذِكْرِي
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جو شخص نماز بھول جائے تو اسے چاہیے کہ اسے یاد آنے پر پڑھ لے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: (واقم الصلوۃلذکری) ’’اور میری یاد آنے پر نماز پڑھو۔‘‘