Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 623 (سنن النسائي)

[623] إسنادہ ضعیف

ترمذی (179)

انوار الصحیفہ ص 325

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ عَنْ ہِشَامٍ الدَّسْتَوَائِيِّ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ عَبْدِ اللہِ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ فَحُبِسْنَا عَنْ صَلَاةِ الظُّہْرِ وَالْعَصْرِ وَالْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ فَاشْتَدَّ ذَلِكَ عَلَيَّ فَقُلْتُ فِي نَفْسِي نَحْنُ مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ وَفِي سَبِيلِ اللہِ فَأَمَرَ رَسُولُ اللہِ ﷺ بِلَالًا فَأَقَامَ فَصَلَّی بِنَا الظُّہْرَ ثُمَّ أَقَامَ فَصَلَّی بِنَا الْعَصْرَ ثُمَّ أَقَامَ فَصَلَّی بِنَا الْمَغْرِبَ ثُمَّ أَقَامَ فَصَلَّی بِنَا الْعِشَاءَ ثُمَّ طَافَ عَلَيْنَا فَقَالَ مَا عَلَی الْأَرْضِ عِصَابَةٌ يَذْكُرُونَ اللہَ عَزَّ وَجَلَّ غَيْرُكُمْ

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انھوں نے فرمایا: ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھے۔ہم ظہر،عصر،مغرب اور عشاء کی نماز نہ پڑھ سکے۔یہ بات میرے لیے بہت تکلیف دہ تھی۔میں نے اپنے دل میں کہا کہ ہم اللہ کے رسول ﷺ کے ساتھ اور اللہ تعالیٰ کے راستے میں ہیں۔پھر رسول اللہ ﷺ نے بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا۔انھوں نے اقامت کہی تو آپ نے ہمیں ظہر کی نماز پڑھائی،پھر اقامت کہی تو آپ نے ہمیں عصر کی نماز پڑھائی،پھر اقامت کہی تو آپ نے ہمیں مغرب کی نماز پڑھائی،پھر اقامت کہی تو آپ نے ہمیں عشاء کی نماز پڑھائی،پھر ہمارے پاس تشریف لائے اور فرمایا: ’’روئے ارض پر تمھارے علاوہ کوئی جماعت (اس وقت) اللہ تعالیٰ کا ذکر نہیں کررہی ہے۔‘‘