Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 624 (سنن النسائي)

[624]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ يَزِيدَ بْنِ كَيْسَانَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو حَازِمٍ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ عَرَّسْنَا مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ فَلَمْ نَسْتَيْقِظْ حَتَّی طَلَعَتْ الشَّمْسُ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ لِيَأْخُذْ كُلُّ رَجُلٍ بِرَأْسِ رَاحِلَتِہِ فَإِنَّ ہَذَا مَنْزِلٌ حَضَرَنَا فِيہِ الشَّيْطَانُ قَالَ فَفَعَلْنَا فَدَعَا بِالْمَاءِ فَتَوَضَّأَ ثُمَّ صَلَّی سَجْدَتَيْنِ ثُمَّ أُقِيمَتْ الصَّلَاةُ فَصَلَّی الْغَدَاةَ

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ (ایک دن دورانِ سفر میں) ہم نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ آخر رات میں پڑاؤ ڈالا اور ہم نہ جاگے حتیٰ کہ سورج طلوع ہوگیا۔(جاگنے پر) رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’ہر آدمی اپنی سواری کا سر پکڑے (یہاں سے کوچ کرے) کیونکہ اس مقام میں شیطان ہمارے پاس رہا۔‘‘ ہم نے اسی طرح کیا (وہاں سے نکل گئے۔) پھر آپ نے پانی منگویاا ور وضو کیا،پھر دو رکعتیں (سنت فجر) پڑھیں،پھر جماعت کی اقامت کہی گئی اور آپ نے صبح کی نماز پڑھائی