Sunan Al-Nasai Hadith 625 (سنن النسائي)
[625]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ خُشَيْشُ بْنُ أَصْرَمَ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ حَسَّانَ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ أَبِيہِ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ فِي سَفَرٍ لَہُ مَنْ يَكْلَؤُنَا اللَّيْلَةَ لَا نَرْقُدَ عَنْ صَلَاةِ الصُّبْحِ قَالَ بِلَالٌ أَنَا فَاسْتَقْبَلَ مَطْلَعَ الشَّمْسِ فَضُرِبَ عَلَی آذَانِہِمْ حَتَّی أَيْقَظَہُمْ حَرُّ الشَّمْسِ فَقَامُوا فَقَالَ تَوَضَّئُوا ثُمَّ أَذَّنَ بِلَالٌ فَصَلَّی رَكْعَتَيْنِ وَصَلَّوْا رَكْعَتَيْ الْفَجْرِ ثُمَّ صَلَّوْا الْفَجْرَ
حضرت جبیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک سفر میں (آخر رات میں سوتے وقت) فرمایا: ’’اس رات کون ہمارے لیے فجر کی نماز کا خیال رکھے گا؟ کہیں ہم نماز سے سوئے ہی نہ رہ جائیں۔‘‘ حضرت بلال رضی اللہ عنہ نے کہا: میں۔پھر وہ طلوع شمس کی جہت کی طرف منہ کرکے بیٹھ گئے۔اللہ تعالیٰ نے سب کو سلا دیا حتیٰ کہ انھیں سورج کی گرمی نے جگایا۔تب وہ اٹھے۔آپ نے فرمایا: ’’وضو کرو۔‘‘ پھر بلال رضی اللہ عنہ نے اذان کہی۔آپ نے دو رکعتیں پڑھیں اور دوسرے لوگوں نے بھی فجر کی سنتیں پڑھیں۔پھر سب نے فجر کی نماز (باجماعت) پڑھی۔