Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 636 (سنن النسائي)

[636]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنِي زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ قَالَ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ قَالَ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ قَالَ أَتَيْنَا رَسُولَ اللہِ ﷺ وَنَحْنُ شَبَبَةٌ مُتَقَارِبُونَ فَأَقَمْنَا عِنْدَہُ عِشْرِينَ لَيْلَةً وَكَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ رَحِيمًا رَفِيقًا فَظَنَّ أَنَّا قَدْ اشْتَقْنَا إِلَی أَہْلِنَا فَسَأَلَنَا عَمَّنْ تَرَكْنَاہُ مِنْ أَہْلِنَا فَأَخْبَرْنَاہُ فَقَالَ ارْجِعُوا إِلَی أَہْلِيكُمْ فَأَقِيمُوا عِنْدَہُمْ وَعَلِّمُوہُمْ وَمُرُوہُمْ إِذَا حَضَرَتْ الصَّلَاةُ فَلْيُؤَذِّنْ لَكُمْ أَحَدُكُمْ وَلْيَؤُمَّكُمْ أَكْبَرُكُمْ

حضرت مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے اور ہم سب کے سب نوجوان ہم عمر تھے۔ہم آپ کے پاس بیس راتیں ٹھہرے۔رسول اللہ ﷺ بڑے رحم کرنے والے اور نہایت نرم دل تھے۔آپ نے محسوس فرمایا کہ ہم کو گھر والوں کا اشتیاق ہوگیاا ہے تو آپ نے ہم سے پوچھا کہ تم کن کن کو گھر چھوڑ کر آئے ہو؟ ہم سب نے (اپنے اپنے حساب سے) آپ کو بتایا۔آپ نے فرمایا: ’’تم اپنے گھر بار کی طرف لوٹ جائو،ان کے پاس رہو،انھیں تعلیم دو اور انھیں اسلامی احکام بتلاؤ۔جب نماز کا وقت آئے تو تم میں سے ایک آدمی اذان کہے اور بڑا جماعت کرائے۔‘‘