Sunan Al-Nasai Hadith 643 (سنن النسائي)
[643]حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ قَالَ حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ سَائِلًا سَأَلَ رَسُولَ اللہِ ﷺ عَنْ وَقْتِ الصُّبْحِ فَأَمَرَ رَسُولُ اللہِ ﷺ بِلَالًا فَأَذَّنَ حِينَ طَلَعَ الْفَجْرُ فَلَمَّا كَانَ مِنْ الْغَدِ أَخَّرَ الْفَجْرَ حَتَّی أَسْفَرَ ثُمَّ أَمَرَہُ فَأَقَامَ فَصَلَّی ثُمَّ قَالَ ہَذَا وَقْتُ الصَّلَاةِ
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے رسول اللہ ﷺ سے صبح کے وقت کے بارے میں پوچھا تو آپ نے (پہلے دن) بلال کو حکم دیا۔انھوں نے اذان کہی جونہی فجر طلوع ہوئی۔جب اگلا دن ہوا تو آپ نے فجر کی نماز کو مؤخر کیا حتی کہ خوب روشنی ہوگئی،پھر آپ نے انھیں حکم دیا تو انھوں نے اقامت کہی،پھر آپ نے نماز پڑھائی۔پھر فرمایا: ’’یہ ہے نماز صبح کا وقت (یعنی کل اور آج کی نمازوں کے درمیان)۔‘‘