Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 669 (سنن النسائي)

[669]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ تَمِيمٍ قَالَ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ عَنْ شُعْبَةَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا جَعْفَرٍ مُؤَذِّنَ مَسْجِدِ الْعُرْيَانِ عَنْ أَبِي الْمُثَنَّی مُؤَذِّنِ مَسْجِدِ الْجَامِعِ قَالَ سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ عَنْ الْأَذَانِ فَقَالَ كَانَ الْأَذَانُ عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللہِ ﷺ مَثْنَی مَثْنَی وَالْإِقَامَةُ مَرَّةً مَرَّةً إِلَّا أَنَّكَ إِذَا قُلْتَ قَدْ قَامَتْ الصَّلَاةُ قَالَہَا مَرَّتَيْنِ فَإِذَا سَمِعْنَا قَدْ قَامَتْ الصَّلَاةُ تَوَضَّأْنَا ثُمَّ خَرَجْنَا إِلَی الصَّلَاةِ

جامع مسجد کے مؤذن ابو مثنیٰ نے کہا: میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے اذان کے بارے میں پوچھا تو انھوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ کے دور میں اذان دو دو کلمات تھے اور اقامت ایک ایک کلمہ،مگر جب تو [قد قامت الصلاۃ] کہے تو وہ دو دو مرتبہ ہے۔جب ہم [قد قامت الصلاۃ] کے الفاظ سنتے تو وضو کرتے،پھر نماز کے لیے جاتے۔