Sunan Al-Nasai Hadith 70 (سنن النسائي)
[70]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ الْمِقْدَامِ بْنِ شُرَيْحٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہَا قَالَتْ كُنْتُ أَتَعَرَّقُ الْعَرْقَ فَيَضَعُ رَسُولُ اللہِ ﷺ فَاہُ حَيْثُ وَضَعْتُ وَأَنَا حَائِضٌ وَكُنْتُ أَشْرَبُ مِنْ الْإِنَاءِ فَيَضَعُ فَاہُ حَيْثُ وَضَعْتُ وَأَنَا حَائِضٌ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں کسی ہڈی سے گوشت نوچتی تو اللہ کے رسول ﷺ اس جگہ اپنا منہ مبارک رکھتے جہاں میں نے رکھا تھا،حالانکہ میں حیض کی حالت میں ہوتی تھی۔اور میں برتن سے پانی پیتی تو اللہ کے رسول ﷺ اس جگہ اپنا منہ رکھتے تھے جہاں میں نے لگایا تھا،حالانکہ میں حیض کی حالت میں ہوتی تھی۔