Sunan Al-Nasai Hadith 74 (سنن النسائي)
[74]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ ثُمَّ ذَكَرَ كَلِمَةً مَعْنَاہَا حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ حَبِيبٍ قَالَ سَمِعْتُ عَبَّادَ بْنَ تَمِيمٍ يُحَدِّثُ عَنْ جَدَّتِي وَہِيَ أُمُّ عُمَارَةَ بِنْتُ كَعْبٍ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ تَوَضَّأَ فَأُتِيَ بِمَاءٍ فِي إِنَاءٍ قَدْرَ ثُلُثَيْ الْمُدِّ قَالَ شُعْبَةُ فَأَحْفَظُ أَنَّہُ غَسَلَ ذِرَاعَيْہِ وَجَعَلَ يَدْلُكُہُمَا وَيَمْسَحُ أُذُنَيْہِ بَاطِنَہُمَا وَلَا أَحْفَظُ أَنَّہُ مَسَحَ ظَاہِرَہُمَا
حضرت ام عمارہ بنت کعب رضی اللہ عنہا سے منقول ہے کہ نبی ﷺ نے وضو کا ارادہ فرمایا،تو آپ کے پاس ایک برتن میں پانی لایا گیا جو دو تہائی مد کے برابر تھا۔شعبہ کہتے ہیں: مجھے یاد ہے کہ آپ نے (دوران وضو میں) اپنے بازول مل مل کر دھوئے اور اپنے کانوں کے اندرونی حصے کا مسح کیا۔اور بیرونی حصے کے مسح کا مجھے یاد نہیں۔