Sunan Al-Nasai Hadith 762 (سنن النسائي)
[762]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی الصَّنْعَانِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ قَالَ سَمِعْتُ الْقَاسِمَ يُحَدِّثُ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ فِي بَيْتِي ثَوْبٌ فِيہِ تَصَاوِيرُ فَجَعَلْتُہُ إِلَی سَہْوَةٍ فِي الْبَيْتِ فَكَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يُصَلِّي إِلَيْہِ ثُمَّ قَالَ يَا عَائِشَةُ أَخِّرِيہِ عَنِّي فَنَزَعْتُہُ فَجَعَلْتُہُ وَسَائِدَ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ فرماتی ہیں کہ میرے گھر میں ایک تصاویر والا کپڑا تھا۔میں نے اسے گھر میں ایک طاق کے سامنے (بطور پردہ) لٹکا لیا۔رسول اللہ ﷺ اس طاق کی طرف نماز پڑھا کرتے تھے،اس لیے آپ نے کہا: ’’اے عائشہ! اسے میرے سامنے سے ہٹا دو۔‘‘ زمیں نے اتار کر اس کے تکیے بنا لیے۔