Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 789 (سنن النسائي)

[789]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا ہَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللہِ قَالَ حَدَّثَنَا مَعْنٌ قَالَ حَدَّثَنَا مَالِكٌ ح قَالَ وَحَدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ مِسْكِينٍ قِرَاءَةً عَلَيْہِ وَأَنَا أَسْمَعُ وَاللَّفْظُ لَہُ عَنْ ابْنِ الْقَاسِمِ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِكٌ عَنْ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ مَحْمُودِ بْنِ الرَّبِيعِ أَنَّ عِتْبَانَ بْنَ مَالِكٍ كَانَ يَؤُمُّ قَوْمَہُ وَہُوَ أَعْمَی وَأَنَّہُ قَالَ لِرَسُولِ اللہِ ﷺ إِنَّہَا تَكُونُ الظُّلْمَةُ وَالْمَطَرُ وَالسَّيْلُ وَأَنَا رَجُلٌ ضَرِيرُ الْبَصَرِ فَصَلِّ يَا رَسُولَ اللہِ فِي بَيْتِي مَكَانًا أَتَّخِذُہُ مُصَلًّی فَجَاءَ رَسُولُ اللہِ ﷺ فَقَالَ أَيْنَ تُحِبُّ أَنْ أُصَلِّيَ لَكَ فَأَشَارَ إِلَی مَكَانٍ مِنْ الْبَيْتِ فَصَلَّی فِيہِ رَسُولُ اللہِ ﷺ

حضرت محمود بن ربیع رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضرت عتبان بن مالک رضی اللہ عنہ اپنی قوم کی امامت کراتے تھے اور وہ نابینے تھے۔انھوں نے رسول اللہ ﷺ سے گزارش کی کہ کبھی اندھیرا بارش یا بارشی پانی ہوتا ہے اور میں نابینا شخص ہوں (ایسی حالت میں مسجد نہیں جا سکتا) لہٰذا آپ میرے گھر میں ایک جگہ نماز ادا فرمائیں جسے میں اپنی نماز کے لیے مقرر کرلوں۔رسول اللہ ﷺ تشریف لائے اور فرمایا: تم کہاں چاہتے ہو کہ میں نماز پڑھوں؟ تو انھوں نے گھر میں ایک جگہ کی طرف اشارہ کیا۔وہاں اللہ کے رسول ﷺ نے نماز پڑھی۔