Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 82 (سنن النسائي)

[82]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ الْبَصْرِيُّ عَنْ بِشْرِ بْنِ الْمُفَضَّلِ عَنْ ابْنِ عَوْنٍ عَنْ عَامِرٍ الشَّعْبِيِّ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الْمُغِيرَةِ عَنْ الْمُغِيرَةِ وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ رَجُلٍ حَتَّی رَدَّہُ إِلَی الْمُغِيرَةِ قَالَ ابْنُ عَوْنٍ وَلَا أَحْفَظُ حَدِيثَ ذَا مِنْ حَدِيثِ ذَا أَنَّ الْمُغِيرَةَ قَالَ كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ فِي سَفَرٍ فَقَرَعَ ظَہْرِي بِعَصًا كَانَتْ مَعَہُ فَعَدَلَ وَعَدَلْتُ مَعَہُ حَتَّی أَتَی كَذَا وَكَذَا مِنْ الْأَرْضِ فَأَنَاخَ ثُمَّ انْطَلَقَ قَالَ فَذَہَبَ حَتَّی تَوَارَی عَنِّي ثُمَّ جَاءَ فَقَالَ أَمَعَكَ مَاءٌ وَمَعِي سَطِيحَةٌ لِي فَأَتَيْتُہُ بِہَا فَأَفْرَغْتُ عَلَيْہِ فَغَسَلَ يَدَيْہِ وَوَجْہَہُ وَذَہَبَ لِيَغْسِلَ ذِرَاعَيْہِ وَعَلَيْہِ جُبَّةٌ شَامِيَّةٌ ضَيِّقَةُ الْكُمَّيْنِ فَأَخْرَجَ يَدَہُ مِنْ تَحْتِ الْجُبَّةِ فَغَسَلَ وَجْہَہُ وَذِرَاعَيْہِ وَذَكَرَ مِنْ نَاصِيَتِہِ شَيْئًا وَعِمَامَتِہِ شَيْئًا قَالَ ابْنُ عَوْنٍ لَا أَحْفَظُ كَمَا أُرِيدُ ثُمَّ مَسَحَ عَلَی خُفَّيْہِ ثُمَّ قَالَ حَاجَتَكَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللہِ لَيْسَتْ لِي حَاجَةٌ فَجِئْنَا وَقَدْ أَمَّ النَّاسَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ وَقَدْ صَلَّی بِہِمْ رَكْعَةً مِنْ صَلَاةِ الصُّبْحِ فَذَہَبْتُ لِأُوذِنَہُ فَنَہَانِي فَصَلَّيْنَا مَا أَدْرَكْنَا وَقَضَيْنَا مَا سُبِقْنَا

حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم ایک سفر میں نبی ﷺ کے ساتھ تھے کہ آپ نے (متوجہ کرنے کے لیے) اپنی چھڑی میری پشت سے لگائی،پھر آپ ایک طرف کو چلے۔میں بھی آپ کے ساتھ چلا حتی کہ آپ ایک (مناسب) جگہ پہنچے۔آپ نے اپنا اونٹ بٹھایا اور پیدل چل دیے حتی کہ مجھ سے اوجھل ہوگئے۔پھر واپس تشریف لائے اور فرمایا: ’’تیرے پاس پانی ہے؟‘‘ میرے پاس میرا مشکیزہ تھا۔میں وہ آپ کے پاس لے آیا اور میں نے پانی ڈالنا شروع کیا۔آ پنے اپنے ہاتھ اور چہرہ دھویا۔بازو دھونے لگے تو آپ پر تنگ آستینوں والا شامی جبہ تھا۔آ پنے اپنا ہاتھ جبے کے نیچے سے نکالا۔اس طرح اپنا چہرہ اور بازو دھوئے اور اپنے کچھ سر (پیشانی) اور باقی پگڑی پر مسح کیا۔ابن عون نے کہا: جس طرح میں چاہتا ہوں مجھے اس طرح یاد نہیں ہے۔پھر آپ نے اپنے موزوں پر مسح کیا۔پھر پ نے فرمایا: ’’تو بھی قضائے حاجت کرلے۔‘‘ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! مجھے حاجت نہیں ہے۔پھر ہم (قافلے کے پاس) آئے تو حضرت عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ لوگوں کے آگے کھڑے امامت کرا رہے تھے اور صبح کی ایک رکعت پڑھا چکے تھے۔میں نے انھیں اطلاع دینا چاہی،مگر آپ نے مجھے روک دیا۔جو نماز ہم نے (جماعت کے ساتھ) پائی پڑھ لی اور جو گزر چکی تھی،اسے (بعد میں) ادا کرلیا۔