Sunan Al-Nasai Hadith 897 (سنن النسائي)
[897]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ بْنِ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا شُرَيْحُ بْنُ يَزِيدَ الْحَضْرَمِيُّ قَالَ أَخْبَرَنِي شُعَيْبُ بْنُ أَبِي حَمْزَةَ قَالَ أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ ﷺ إِذَا اسْتَفْتَحَ الصَّلَاةَ كَبَّرَ ثُمَّ قَالَ إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّہِ رَبِّ الْعَالَمِينَ لَا شَرِيكَ لَہُ وَبِذَلِكَ أُمِرْتُ وَأَنَا مِنْ الْمُسْلِمِينَ اللہُمَّ اہْدِنِي لِأَحْسَنِ الْأَعْمَالِ وَأَحْسَنِ الْأَخْلَاقِ لَا يَہْدِي لِأَحْسَنِہَا إِلَّا أَنْتَ وَقِنِي سَيِّئَ الْأَعْمَالِ وَسَيِّئَ الْأَخْلَاقِ لَا يَقِي سَيِّئَہَا إِلَّا أَنْتَ
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے مروی ہےکہ نبی ﷺ جب نماز شروع فرماتے تو اللہ اکبر کہتے،ھر فرماتے: [ان صلاتی ونسکی ومحیای۔۔۔لا یقی سیئھا الا انت] ’’یقیناً میری نماز،میری دیگر عبادات،میری زندگی اور میری موت صرف اللہ کے لیے ہے جو سارے جہانوں کا پالنے والا ہے،اس کا کوئی شریک نہیں۔اسی چیز کا مجھے حکم دیا گیا ہے اور میں فرماں برداروں میں سے ہوں۔اے اللہ! مجھے اچھے اعمال اور اچھے اخلاق کی رہنمائی نصیب فرما۔یقیناً ان کی طرف تیرے سوا کوئی رہنمائی نہیں کرسکتا۔اور مجھے برے اعمال اور برے اخلاق سے بچا۔یقیناً تیرے سوا کوئی ان سے بچا نہیں سکتا۔‘‘