Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 91 (سنن النسائي)

[91]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا مُوسَی بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ عَنْ زَائِدَةَ قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ خَيْرٍ عَنْ عَلِيٍّ أَنَّہُ دَعَا بِوَضُوءٍ فَتَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ وَنَثَرَ بِيَدِہِ الْيُسْرَی فَفَعَلَ ہَذَا ثَلَاثًا ثُمَّ قَالَ ہَذَا طُہُورُ نَبِيِّ اللہِ ﷺ

حضرت علی رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ انھوں نے وضو کا پانی منگوایا،پھر اس سے کلی کی اور ناک میں پانی چڑھایا اور اپنے بائیں ہاتھ سے جھاڑا۔یہ کام تین دفعہ کیا،پھر فرمایا: یہ ہے اللہ کے نبی ﷺ کا وضو۔