Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 933 (سنن النسائي)

[933] إسنادہ ضعیف

ابن ماجہ (3802،855)

عبد الجبار بن وائل عن أبیہ منقطع۔

وأبو إسحاق عنعن۔

وفی الباب أحادیث أخری مغنیۃ عنہ۔

انوار الصحیفہ ص 328

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ حَدَّثَنَا مَخْلَدٌ قَالَ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ أَبِيہِ عَنْ عَبْدِ الْجَبَّارِ بْنِ وَائِلٍ عَنْ أَبِيہِ قَالَ صَلَّيْتُ خَلْفَ رَسُولِ اللہِ ﷺ فَلَمَّا كَبَّرَ رَفَعَ يَدَيْہِ أَسْفَلَ مِنْ أُذُنَيْہِ فَلَمَّا قَرَأَ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْہِمْ وَلَا الضَّالِّينَ قَالَ آمِينَ فَسَمِعْتُہُ وَأَنَا خَلْفَہُ قَالَ فَسَمِعَ رَسُولُ اللہِ ﷺ رَجُلًا يَقُولُ الْحَمْدُ لِلَّہِ حَمْدًا كَثِيرًا طَيِّبًا مُبَارَكًا فِيہِ فَلَمَّا سَلَّمَ النَّبِيُّ ﷺ مِنْ صَلَاتِہِ قَالَ مَنْ صَاحِبُ الْكَلِمَةِ فِي الصَّلَاةِ فَقَالَ الرَّجُلُ أَنَا يَا رَسُولَ اللہِ وَمَا أَرَدْتُ بِہَا بَأْسًا قَالَ النَّبِيُّ ﷺ لَقَدْ ابْتَدَرَہَا اثْنَا عَشَرَ مَلَكًا فَمَا نَہْنَہَہَا شَيْءٌ دُونَ الْعَرْشِ

حضرت وائل بن حجر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کے پیچھے نماز پڑھی۔جب آپ نے اللہ اکبر کہا تو کانوں سے نیچے تک اپنے ہاتھ اٹھائے (رفع الیدین کیا)۔جب آپ نے (غیر المغضوب علیھم والاالضالین) پڑھا تو آمین کہا۔میں آپ کے پیچھے کھڑا تھا،میں نے آپ کی آمین سنی۔نبی ﷺ نے ایک آدمی کو یہ کہتے سنا: [الحمدللہ حمدا کثیرا طیبا مبارکا فیہ] جب نبی ﷺ نے اپنی نماز سے سلام پھیرا تو فرمایا: ’’نماز میں کس نے وہ کلمات کہے تھے؟‘‘ اس آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں نے۔اور میری نیت بری نہیں تھی۔نبی ﷺ نے فرمایا: ’’اللہ کی قسم! بارہ فرشتے ان کلمات کی طرف لپکے تھے۔عرش تک کسی چیز نے انھیں نہیں روکا۔‘‘