Sunan Al-Nasai Hadith 937 (سنن النسائي)
[937]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی قَالَ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّہْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ ابْنِ مَخْرَمَةَ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ قَالَ سَمِعْتُ ہِشَامَ بْنَ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ يَقْرَأُ سُورَةَ الْفُرْقَانِ فَقَرَأَ فِيہَا حُرُوفًا لَمْ يَكُنْ نَبِيُّ اللہِ ﷺ أَقْرَأَنِيہَا قُلْتُ مَنْ أَقْرَأَكَ ہَذِہِ السُّورَةَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ قُلْتُ كَذَبْتَ مَا ہَكَذَا أَقْرَأَكَ رَسُولُ اللہِ ﷺ فَأَخَذْتُ بِيَدِہِ أَقُودُہُ إِلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللہِ إِنَّكَ أَقْرَأْتَنِي سُورَةَ الْفُرْقَانِ وَإِنِّي سَمِعْتُ ہَذَا يَقْرَأُ فِيہَا حُرُوفًا لَمْ تَكُنْ أَقْرَأْتَنِيہَا فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ اقْرَأْ يَا ہِشَامُ فَقَرَأَ كَمَا كَانَ يَقْرَأُ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ ہَكَذَا أُنْزِلَتْ ثُمَّ قَالَ اقْرَأْ يَا عُمَرُ فَقَرَأْتُ فَقَالَ ہَكَذَا أُنْزِلَتْ ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِنَّ الْقُرْآنَ أُنْزِلَ عَلَی سَبْعَةِ أَحْرُفٍ
حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ میں نے ہشام بن حکیم بن حزام کو سورۂ فرقان پڑھتے سنا۔انھوں نے اس میں کچھ ایسے الفاظ پڑھے جو اللہ کے نبی ﷺ نے مجھے نہیں سکھلائے تھے۔میں نے کہا: تمھیں کس نے یہ سورت پڑھائی ہے؟ انھوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے۔میں نے کہا: تم غلط کہتے ہو۔اللہ کے رسول ﷺ نے تمھیں اس طرح نہیں پڑھائی۔میں ان کا ہاتھ پکڑ کر رسول اللہ ﷺ کے پاس لےگیا۔میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ نے مجھے سورۂ فرقان پڑھائی ہے اور میں نے انھیں اس سورت میں ایسے الفاظ پڑھتے سنا ہے جو آپ نے مجھے نہیں پڑھائے؟ آپ نے فرمایا: ’’اے ہشام! پڑھو۔‘‘ انھوں نے ڑھا جس طرح پہلے پڑھا تھا۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’اسی طرح اتاری گئی ہے۔‘‘ پھر آپ نے فرمایا: ’’اے عمر! تم پڑھو۔‘‘ میں نے پڑھا تو آپ نے فرمایا: ’’اسی طرح اتاری گئی ہے۔‘‘ پھر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’قرآن مجید سات قراءت پر اتارا گیا ہے۔‘‘