Sunan Al-Nasai Hadith 948 (سنن النسائي)
[948]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ قَالَ أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ شَبِيبٍ أَبِي رَوْحٍ عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ أَنَّہُ صَلَّی صَلَاةَ الصُّبْحِ فَقَرَأَ الرُّومَ فَالْتَبَسَ عَلَيْہِ فَلَمَّا صَلَّی قَالَ مَا بَالُ أَقْوَامٍ يُصَلُّونَ مَعَنَا لَا يُحْسِنُونَ الطُّہُورَ فَإِنَّمَا يَلْبِسُ عَلَيْنَا الْقُرْآنَ أُولَئِكَ
ایک صحابی سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے صبح کی نماز پڑھی تو سورۂ روم کی قراءت کی۔آپ کو اشتباہ ہونے لگا۔جب نماز سے فار ہوئے تو فرمایا: ’’لوگ ہمارے ساتھ نماز پڑھتے ہیں مگر اچھی طرح وضو نہیں کرتے۔اس قسم کے لوگ ہم پر قرآن کو مشتبہ کر دیتے ہیں۔‘‘