Jamia al-Tirmidhi Hadith 115 (سنن الترمذي)
[115]حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ہَنَّادٌ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَقَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ عُبَيْدٍ ہُوَ ابْنُ السَّبَّاقِ عَنْ أَبِيہِ عَنْ سَہْلِ بْنِ حُنَيْفٍ قَالَ كُنْتُ أَلْقَی مِنْ الْمَذْيِ شِدَّةً وَعَنَاءً فَكُنْتُ أُكْثِرُ مِنْہُ الْغُسْلَ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللہِ ﷺ وَسَأَلْتُہُ عَنْہُ فَقَالَ إِنَّمَا يُجْزِئُكَ مِنْ ذَلِكَ الْوُضُوءُ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللہِ كَيْفَ بِمَا يُصِيبُ ثَوْبِي مِنْہُ قَالَ يَكْفِيكَ أَنْ تَأْخُذَ كَفًّا مِنْ مَاءٍ فَتَنْضَحَ بِہِ ثَوْبَكَ حَيْثُ تَرَی أَنَّہُ أَصَابَ مِنْہُ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَلَا نَعْرِفُہُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَقَ فِي الْمَذْيِ مِثْلَ ہَذَا وَقَدْ اخْتَلَفَ أَہْلُ الْعِلْمِ فِي الْمَذْيِ يُصِيبُ الثَّوْبَ فَقَالَ بَعْضُہُمْ لَا يُجْزِئُ إِلَّا الْغَسْلُ وَہُوَ قَوْلُ الشَّافِعِيِّ وَإِسْحَقَ وَقَالَ بَعْضُہُمْ يُجْزِئُہُ النَّضْحُ و قَالَ أَحْمَدُ أَرْجُو أَنْ يُجْزِئَہُ النَّضْحُ بِالْمَاءِ
سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ مجھے مذی کی وجہ سے پریشانی اور تکلیف سے دوچار ہونا پڑتاتھا،میں اس کی وجہ سے کثرت سے غسل کیا کرتاتھا،میں نے اس کا ذکر رسول اللہﷺ سے کیا اور اس سلسلے میں پوچھاتو آپ نے فرمایا: اس کے لیے تمہیں وضو کافی ہے،میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! اگروہ کپڑے میں لگ جائے توکیا کروں؟ آپ نے فرمایا: تو ایک چلو پانی لے اوراسے کپڑے پر جہاں جہاں دیکھے کہ وہ لگی ہے چھڑک لے یہ تمہارے لیے کافی ہوگا۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-یہ حدیث حسن صحیح ہے،۲-ہم مذی کے سلسلہ میں اس طرح کی روایت محمدبن اسحاق کے طریق سے ہی جانتے ہیں،۳-کپڑے میں مذی لگ جانے کے سلسلہ میں اہل علم میں اختلاف ہے،بعض کا قول ہے کہ دھونا ضروری ہے،یہی شافعی اور اسحاق بن راہویہ کاقول ہے،اور بعض اس بات کے قائل ہیں کہ پانی چھڑک لیناکافی ہوگا۔امام احمد کہتے ہیں: مجھے امید ہے کہ پانی چھڑک لینا کافی ہوگا ۱؎۔