Jamia al-Tirmidhi Hadith 145 (سنن الترمذي)
[145] إسنادہ ضعیف
داود بن الحصین ثقۃ ولکن قال ابن المدیني: ’’ما روی عن عکرمۃ فمنکر‘‘ (انظر الجرح والتعدیل 409/3) والتقریب (1779) وغیرھما فالجرح (خاص) مفسر و مقدم۔
وہشیم مدلس وعنعن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا ہُشَيْمٌ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ خَالِدٍ الْقُرَشِيِّ عَنْ دَاودَ بْنِ حُصَيْنٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّہُ سُئِلَ عَنْ التَّيَمُّمِ فَقَالَ إِنَّ اللہَ قَالَ فِي كِتَابِہِ حِينَ ذَكَرَ الْوُضُوءَ فَاغْسِلُوا وُجُوہَكُمْ وَأَيْدِيَكُمْ إِلَی الْمَرَافِقِ وَقَالَ فِي التَّيَمُّمِ فَامْسَحُوا بِوُجُوہِكُمْ وَأَيْدِيكُمْ وَقَالَ وَالسَّارِقُ وَالسَّارِقَةُ فَاقْطَعُوا أَيْدِيَہُمَا فَكَانَتْ السُّنَّةُ فِي الْقَطْعِ الْكَفَّيْنِ إِنَّمَا ہُوَ الْوَجْہُ وَالْكَفَّانِ يَعْنِي التَّيَمُّمَ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَذِيٌّ صَحِيحٌ
عکرمہ کہتے ہیں کہ عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے تیمم کے بارے میں پوچھا گیاتوانہوں نے کہا: اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں جس وقت وضو کا ذکر کیا توفرمایا اپنے چہرے کو اور اپنے ہاتھوں کوکہنیوں تک دھوؤ،اورتیمم کے بارے میں فرمایا: اپنے چہروں اور ہاتھوں پر مسح کرو،اور فرمایا: چوری کرنے والے مردوعورت کی سزا یہ ہے کہ ان کے ہاتھ کاٹ دو توہاتھ کاٹنے کے سلسلے میں سنت یہ تھی کہ (پہنچے تک) ہتھیلی کاٹی جاتی،لہذا تیمم صرف چہرے اور ہتھیلیوں ہی تک ہوگا۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن غریب صحیح ہے۔