Jamia al-Tirmidhi Hadith 18 (سنن الترمذي)
[18]بخاری ومسلم
مشکوۃ المصابیح (350)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ہَنَّادٌ،حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ،عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي ہِنْدٍ،عَنْ الشَّعْبِيِّ،عَنْ عَلْقَمَةَ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: لاَتَسْتَنْجُوا بِالرَّوْثِ وَلاَبِالْعِظَامِ،فَإِنَّہُ زَادُ إِخْوَانِكُمْ مِنْ الْجِنِّ. وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،وَسَلْمَانَ،وَجَابِرٍ،وَابْنِ عُمَرَ. قَالَ أَبُو عِيسَی: وَقَدْ رَوَی ہَذَا الْحَدِيثَ إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ وَغَيْرُہُ،عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي ہِنْدٍ،عَنْ الشَّعْبِيِّ،عَنْ عَلْقَمَةَ،عَنْ عَبْدِ اللہِ أَنَّہُ كَانَ مَعَ النَّبِيِّ ﷺ لَيْلَةَ الْجِنِّ،الْحَدِيثَ بِطُولِہِ،فَقَالَ الشَّعْبِيُّ: إِنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ: لاَتَسْتَنْجُوا بِالرَّوْثِ وَلاَبِالْعِظَامِ فَإِنَّہُ زَادُ إِخْوَانِكُمْ مِنْ الْجِنِّ. وَكَأَنَّ رِوَايَةَ إِسْمَاعِيلَ أَصَحُّ مِنْ رِوَايَةِ حَفْصِ بْنِ غِيَاثٍ. وَالْعَمَلُ عَلَی ہَذَا الْحَدِيثِ عِنْدَ أَہْلِ الْعِلْمِ. وَفِي الْبَاب عَنْ جَابِرٍ وَابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللہُ عَنْہُمَا.
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: گوبر اور ہڈی سے استنجا نہ کرو کیوں کہ وہ تمہارے بھائیوں جنوں کی خوراک ہے ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں۱-اس باب میں ابوہریرہ،سلمان،جابر،ابن عمر رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث مروی ہیں۲-اسماعیل بن ابراہیم وغیرہ نے بسند داودابن ابی ہندعن شعبی عن علقمہ روایت کی ہے کہ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ لیلۃ الجن میں نبی اکرمﷺ کے ساتھ تھے ۲؎ آگے انہوں نے پوری حدیث ذکرکی جولمبی ہے،شعبی کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا گوبر اور ہڈی سے استنجا نہ کرو کیوں کہ یہ تمہارے بھائیوں (جنوں)کی خوراک ہے،۳-گویااسماعیل بن ابراہیم کی روایت حفص بن غیاث کی روایت سے زیادہ صحیح ہے ۳؎،۴-اہل علم کا اسی حدیث پرعمل ہے،۵-اوراس باب میں جابر اور ابن عمر رضی اللہ عنہما سے بھی احادیث آئی ہیں۔