Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 2186 (سنن الترمذي)

[2186]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا ہَنَّادٌ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاہِيمَ التَّيْمِيِّ عَنْ أَبِيہِ عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ دَخَلْتُ الْمَسْجِدَ حِينَ غَابَتْ الشَّمْسُ وَالنَّبِيُّ ﷺ جَالِسٌ فَقَالَ يَا أَبَا ذَرٍّ أَتَدْرِي أَيْنَ تَذْہَبُ ہَذِہِ قَالَ قُلْتُ اللہُ وَرَسُولُہُ أَعْلَمُ قَالَ فَإِنَّہَا تَذْہَبُ تَسْتَأْذِنُ فِي السُّجُودِ فَيُؤْذَنُ لَہَا وَكَأَنَّہَا قَدْ قِيلَ لَہَا اطْلُعِي مِنْ حَيْثُ جِئْتِ فَتَطْلُعُ مِنْ مَغْرِبِہَا قَالَ ثُمَّ قَرَأَ وَذَلِكَ مُسْتَقَرٌّ لَہَا قَالَ وَذَلِكَ قِرَاءَةُ عَبْدِ اللہِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ أَبُو عِيسَی وَفِي الْبَاب عَنْ صَفْوَانَ بْنِ عَسَّالٍ وَحُذَيْفَةَ بْنِ أَسِيدٍ وَأَنَسٍ وَأَبِي مُوسَی وَہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: سورج ڈوبنے کے بعدمیں مسجدمیں داخل ہوا،اس وقت نبی اکرمﷺ تشریف فرماتھے،آپﷺ نے پوچھا: ابوذر! جانتے ہو سورج کہاں جاتاہے؟ میں نے عرض کیا: اللہ اوراس کے رسول زیادہ جانتے ہیں،آپ نے فرمایا: وہ سجدے کی اجازت لینے جاتا ہے،اسے ا جازت مل جاتی ہے لیکن ایک وقت اس سے کہاجائے گا: اسی جگہ سے نکلوجہاں سے آئے ہو،لہذا وہ پچھم سے نکلے گا،پھرآپ ﷺ نے یہ آیت پڑھی: وَذَلِکَ مُسْتَقَرٌّ لَہَا (یہ اس کا ٹھکانا ہے) راوی کہتے ہیں:عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی قرأت یہی ہے۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-یہ حدیث حسن صحیح ہے،۲-اس باب میں صفوان بن عسال،حذیفہ،اسید،انس اورابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔