Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 2204 (سنن الترمذي)

[2204]حسن

مشکوۃ المصابیح (5399)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَنَا سَہْلُ بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا ہَمَّامٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَرْوَانَ عَنْ ہُزَيْلِ بْنِ شُرَحْبِيلَ عَنْ أَبِي مُوسَی عَنْ النَّبِيِّ ﷺ أَنَّہُ قَالَ فِي الْفِتْنَةِ كَسِّرُوا فِيہَا قَسِيَّكُمْ وَقَطِّعُوا فِيہَا أَوْتَارَكُمْ وَالْزَمُوا فِيہَا أَجْوَافَ بُيُوتِكُمْ وَكُونُوا كَابْنِ آدَمَ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ صَحِيحٌ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ ثَرْوَانَ ہُوَ أَبُو قَيْسٍ الْأَوْدِيُّ

ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺنے فتنہ کے بارے میں فرمایا: اس وقت تم اپنی کمانیں توڑڈالو،کمانوں کی تانت کاٹ ڈالو،اپنے گھروں کے اندرچپکے بیٹھے رہواورآدم کے بیٹے (ہابیل) کے مانند ہوجائو ۱؎۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن غریب صحیح ہے۔