Jamia al-Tirmidhi Hadith 2219 (سنن الترمذي)
[2219]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ أَبِي أَسْمَاءَ الرَّحَبِيِّ عَنْ ثَوْبَانَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّی تَلْحَقَ قَبَائِلُ مِنْ أُمَّتِي بِالْمُشْرِكِينَ وَحَتَّی يَعْبُدُوا الْأَوْثَانَ وَإِنَّہُ سَيَكُونُ فِي أُمَّتِي ثَلَاثُونَ كَذَّابُونَ كُلُّہُمْ يَزْعُمُ أَنَّہُ نَبِيٌّ وَأَنَا خَاتَمُ النَّبِيِّينَ لَا نَبِيَّ بَعْدِي قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ
ثوبان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی یہاں تک کہ میری امت کے کچھ قبیلے مشرکین سے مل جائیں،اوربتوں کی پرستش کریں،اورمیری امت میں عنقریب تیس جھوٹے (دعویدار)نکلیں گے،ان میں سے ہرایک یہ دعویٰ کرے گا کہ وہ نبی ہے،حالانکہ میں خاتم النبین ہوں میرے بعدکوئی(دوسرا) نبی نہیں ہوگا۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔