Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 2221 (سنن الترمذي)

[2221]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا وَاصِلُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفُضَيْلِ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ عَلِيِّ بْنِ مُدْرِكٍ عَنْ ہِلَالِ بْنِ يَسَافٍ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ خَيْرُ النَّاسِ قَرْنِي ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَہُمْ ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَہُمْ ثُمَّ يَأْتِي مِنْ بَعْدِہِمْ قَوْمٌ يَتَسَمَّنُونَ وَيُحِبُّونَ السِّمَنَ يُعْطُونَ الشَّہَادَةَ قَبْلَ أَنْ يُسْأَلُوہَا قَالَ أَبُو عِيسَی ہَكَذَا رَوَی مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ہَذَا الْحَدِيثَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ عَلِيِّ بْنِ مُدْرِكٍ عَنْ ہِلَالِ بْنِ يَسَافٍ وَرَوَی غَيْرُ وَاحِدٍ مِنْ الْحُفَّاظِ ہَذَا الْحَدِيثَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ ہِلَالِ بْنِ يَسَافٍ وَلَمْ يَذْكُرُوا فِيہِ عَلِيَّ بْنَ مُدْرِكٍ قَالَ و حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ الْأَعْمَشِ حَدَّثَنَا ہِلَالُ بْنُ يَسَافٍ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ فَذَكَرَ نَحْوَہُ وَہَذَا أَصَحُّ عِنْدِي مِنْ حَدِيثِ مُحَمَّدِ بْنِ فُضَيْلٍ وَقَدْ رُوِيَ مِنْ غَيْرِ وَجْہٍ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنِ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ

عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: تمام لوگوں سے بہتر میرے زمانہ کے لوگ ہیں،پھر ان کے بعدآنے والے،پھر ان کے بعدآنے والے،پھر ان کے بعدایسے لوگ آئیں گے جو موٹے تازے ہوں گے،موٹاپاپسندکریں گے اور گواہی طلب کرنے سے پہلے ہی گواہی دیتے پھریں گے ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: محمدبن فضیل نے یہ حدیث اسی طرح عن الأعمش،عن علی بن مدرک،عن ہلال بن یساف کی سند سے روایت کی ہے،کئی حفاظ نے اسے عن الأعمش،عن ہلال بن یساف کی سند سے روایت کی ہے،اس میں علی بن مدرک کے واسطہ کا ذکر نہیں کیا ہے۔اس سند سے بھی عمران بن حصین سے اسی جیسی حدیث مروی ہے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-یہ میرے نزدیک محمدبن فضیل کی حدیث سے زیادہ صحیح ہے،۲-یہ حدیث کئی سندوں سے عمران بن حصین کے واسطہ سے نبی اکرمﷺ سے مروی ہے۔