Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 2223 (سنن الترمذي)

[2223]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عُبَيْدٍ الطَّنَافِسِيُّ عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَكُونُ مِنْ بَعْدِي اثْنَا عَشَرَ أَمِيرًا قَالَ ثُمَّ تَكَلَّمَ بِشَيْءٍ لَمْ أَفْہَمْہُ فَسَأَلْتُ الَّذِي يَلِينِي فَقَالَ كُلُّہُمْ مِنْ قُرَيْشٍ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عُبَيْدٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي مُوسَی عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ مِثْلَ ہَذَا الْحَدِيثِ وَقَدْ رُوِيَ مِنْ غَيْرِ وَجْہٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ يُسْتَغْرَبُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي مُوسَی عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ وَفِي الْبَاب عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ وَعَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو

جابربن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: میرے بعدبارہ امیر(خلیفہ) ہوں گے،پھرآپ نے کوئی ایسی بات کہی جسے میں نہیں سمجھ سکا،لہذامیں نے اپنے قریب بیٹھے ہوئے آدمی سے سوال کیا تو اس نے کہاکہ آپ نے فرمایا: یہ بارہ کے بارہ (خلیفہ) قبیلہء قریش سے ہوں گے ۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔اس سند سے بھی جابر بن سمرہ سے اسی جیسی حدیث مروی ہے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-جابربن سمرہ سے کئی سندوں سے یہ حدیث مروی ہے،۲-یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے،جابربن سمرہ سے ابوبکربن ابوموسیٰ کی روایت کی وجہ سے غریب ہے،۳-اس باب میں ابن مسعوداورعبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے بھی احادیث آئی ہیں۔