Jamia al-Tirmidhi Hadith 2234 (سنن الترمذي)
[2234]إسنادہ حسن
مشکوۃ المصابیح (5486)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْجُمَحِيُّ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ شَقِيقٍ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ سُرَاقَةَ عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ الْجَرَّاحِ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ إِنَّہُ لَمْ يَكُنْ نَبِيٌّ بَعْدَ نُوحٍ إِلَّا قَدْ أَنْذَرَ الدَّجَّالَ قَوْمَہُ وَإِنِّي أُنْذِرُكُمُوہُ فَوَصَفَہُ لَنَا رَسُولُ اللہِ ﷺ فَقَالَ لَعَلَّہُ سَيُدْرِكُہُ بَعْضُ مَنْ رَآنِي أَوْ سَمِعَ كَلَامِي قَالُوا يَا رَسُولَ اللہِ فَكَيْفَ قُلُوبُنَا يَوْمَئِذٍ قَالَ مِثْلُہَا يَعْنِي الْيَوْمَ أَوْ خَيْرٌ قَالَ أَبُو عِيسَی وَفِي الْبَاب عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ بُسْرٍ وَعَبْدِ اللہِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ جُزَيٍّ وَعَبْدِ اللہِ بْنِ مُغَفَّلٍ وَأَبِي ہُرَيْرَةَ وَہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ مِنْ حَدِيثِ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ الْجَرَّاحِ
ابوعبیدہ بن جرّا ح رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کوفرماتے سنا: نوح علیہ السلام کے بعدکوئی نبی ایسانہیں ہے جس نے اپنی امت کودجال سے نہ ڈرایا ہواورمیں بھی تمہیں اس سے ڈرارہاہوں،پھررسول اللہﷺ نے ہم سے اس کا حال بیان کیا اورفرمایا: ہوسکتاہے مجھے دیکھنے والے یا میری بات سننے والے کچھ لوگ اسے پالیں،صحابہ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! اس دن ہمارے دل کیسے ہوں گے؟ آپ نے فرمایا: آج کی طرح یااس سے بہتر۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-یہ حدیث ابوعبیدہ بن جراح کی روایت سے حسن غریب ہے،۲-اس باب میں عبداللہ بن بُسر،عبداللہ بن حارث بن جزی،عبداللہ بن مغفل اورابوہریرہ رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔