Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 2241 (سنن الترمذي)

[2241]بخاری ومسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی الصَّنْعَانِيُّ حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ عُبَيْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ أَنَّہُ سُئِلَ عَنْ الدَّجَّالِ فَقَالَ أَلَا إِنَّ رَبَّكُمْ لَيْسَ بِأَعْوَرَ أَلَا وَإِنَّہُ أَعْوَرُ عَيْنُہُ الْيُمْنَی كَأَنَّہَا عِنَبَةٌ طَافِيَةٌ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ سَعْدٍ وَحُذَيْفَةَ وَأَبِي ہُرَيْرَةَ وَأَسْمَاءَ وَجَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ وَأَبِي بَكْرَةَ وَعَائِشَةَ وَأَنَسٍ وَابْنِ عَبَّاسٍ وَالْفَلَتَانِ بْنِ عَاصِمٍ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ مِنْ حَدِيثِ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ

عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ سے دجال کے بارے میں پوچھاگیا توآپ نے فرمایا: سنو! تمہارا رب کانا نہیں ہے جب کہ دجال کانا ہے،اس کی داہنی آنکھ انگورکی طرح ابھری ہوئی ہے۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-یہ حدیث عبداللہ بن عمرکی روایت سے حسن صحیح غریب ہے،۲-اس باب میں سعد،حذیفہ،ابوہریرہ،اسماء،جابربن عبداللہ،ابوبکرہ،عائشہ،انس،ابن عباس اورفلتان بن عاصم رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں