Jamia al-Tirmidhi Hadith 2245 (سنن الترمذي)
[2245]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ قَال سَمِعْتُ أَنَسًا قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ مَا مِنْ نَبِيٍّ إِلَّا وَقَدْ أَنْذَرَ أُمَّتَہُ الْأَعْوَرَ الْكَذَّابَ أَلَا إِنَّہُ أَعْوَرُ وَإِنَّ رَبَّكُمْ لَيْسَ بِأَعْوَرَ مَكْتُوبٌ بَيْنَ عَيْنَيْہِ ك ف ر ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: کوئی نبی ایسانہیں تھاجس نے اپنی امت کو کانے اور جھوٹے (دجال) سے نہ ڈرایاہو،سنو! وہ کانا ہے،جب کہ تمہارا رب کانا نہیں ہے،اس کی دونوں آنکھوں کے بیچ ک،ف،ر لکھا ہواہے ۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔