Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 2248 (سنن الترمذي)

[2248] إسنادہ ضعیف

علي بن زید: ضعیف

انوار الصحیفہ ص 248

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْجُمَحِيُّ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ عَنْ أَبِيہِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَمْكُثُ أَبُو الدَّجَّالِ وَأُمُّہُ ثَلَاثِينَ عَامًا لَا يُولَدُ لَہُمَا وَلَدٌ ثُمَّ يُولَدُ لَہُمَا غُلَامٌ أَعْوَرُ أَضَرُّ شَيْءٍ وَأَقَلُّہُ مَنْفَعَةً تَنَامُ عَيْنَاہُ وَلَا يَنَامُ قَلْبُہُ ثُمَّ نَعَتَ لَنَا رَسُولُ اللہِ ﷺ أَبَوَيْہِ فَقَالَ أَبُوہُ طِوَالٌ ضَرْبُ اللَّحْمِ كَأَنَّ أَنْفَہُ مِنْقَارٌ وَأُمُّہُ فِرْضَاخِيَّةٌ طَوِيلَةُ الْيَدَيْنِ فَقَالَ أَبُو بَكْرَةَ فَسَمِعْنَا بِمَوْلُودٍ فِي الْيَہُودِ بِالْمَدِينَةِ فَذَہَبْتُ أَنَا وَالزُّبَيْرُ بْنُ الْعَوَّامِ حَتَّی دَخَلْنَا عَلَی أَبَوَيْہِ فَإِذَا نَعْتُ رَسُولِ اللہِ ﷺ فِيہِمَا فَقُلْنَا ہَلْ لَكُمَا وَلَدٌ فَقَالَا مَكَثْنَا ثَلَاثِينَ عَامًا لَا يُولَدُ لَنَا وَلَدٌ ثُمَّ وُلِدَ لَنَا غُلَامٌ أَعْوَرُ أَضَرُّ شَيْءٍ وَأَقَلُّہُ مَنْفَعَةً تَنَامُ عَيْنَاہُ وَلَا يَنَامُ قَلْبُہُ قَالَ فَخَرَجْنَا مِنْ عِنْدِہِمَا فَإِذَا ہُوَ مُنْجَدِلٌ فِي الشَّمْسِ فِي قَطِيفَةٍ لَہُ وَلَہُ ہَمْہَمَةٌ فَتَكَشَّفَ عَنْ رَأْسِہِ فَقَالَ مَا قُلْتُمَا قُلْنَا وَہَلْ سَمِعْتَ مَا قُلْنَا قَالَ نَعَمْ تَنَامُ عَيْنَايَ وَلَا يَنَامُ قَلْبِي قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ لَا نَعْرِفُہُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ

ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: دجال کے باپ اورماں تیس سال تک اس حال میں رہیں گے کہ ان کے ہاں کوئی لڑکا پیدانہیں ہوگا،پھر ایک کانالڑکا پیداہو گا جس میں نقصان زیادہ اورفائدہ کم ہوگا،اس کی آنکھیں سوئیں گی مگردل نہیں سوئے گا،پھررسول اللہﷺ نے اس کے والدین کا حلیہ بیان کرتے ہوئے فرمایا: اس کا باپ دراز قد اوردبلا ہوگا اور اس کی ناک چونچ کی طرح ہوگی،اس کی ماں بھاری بھرکم اورلمبے ہاتھ والی ہوگی،ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم نے مدینہ کے اندریہود میں ایک ایسے ہی لڑکے کے بارے میں سنا،چنانچہ میں اورزبیربن عوام چلے یہاں تک کہ اس کے والدین کے پاس گئے تو وہ ویسے ہی تھے،جیسا رسول اللہﷺ نے بتایا تھا،ہم نے پوچھا: کیا تمہارا کوئی لڑکا ہے؟ انہوں نے کہا: ہمارے ہاں تیس سال تک کوئی لڑکا پیدانہیں ہوا،پھر ہم سے ایک لڑکا پیداہو ا جس میں نقصان زیادہ اورفائدہ کم ہے،اس کی آنکھیں سوتی ہیں مگراس کا دل نہیں سوتا،ہم ان کے پاس سے نکلے تو وہ لڑکا دھوپ میں ایک موٹی چادرپر لیٹاتھا اورکچھ گنگنا رہا تھا،پھراس نے اپنے سرسے کپڑے ہٹایااورپوچھا:تم دونوں نے کیا کہا ہے؟ ہم نے کہا: ہم نے جو کہا ہے کیاتم نے اسے سن لیا؟ اس نے کہا: ہاں،میری آنکھیں سوتی ہیں،مگردل نہیں سوتا ہے۔امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-یہ حدیث حسن غریب ہے،۲-ہم اسے صرف حماد بن سلمہ کی روایت سے جانتے ہیں۔