Jamia al-Tirmidhi Hadith 2255 (سنن الترمذي)
[2255]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ الْمُكْتِبُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ الْأَنْصَارِيُّ حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ عَنْ أَنَسٍ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ انْصُرْ أَخَاكَ ظَالِمًا أَوْ مَظْلُومًا قُلْنَا يَا رَسُولَ اللہِ نَصَرْتُہُ مَظْلُومًا فَكَيْفَ أَنْصُرُہُ ظَالِمًا قَالَ تَكُفُّہُ عَنْ الظُّلْمِ فَذَاكَ نَصْرُكَ إِيَّاہُ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَائِشَةَ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: اپنے بھائی کی مددکروخواہ وہ ظالم ہویامظلوم،صحابہ نے کہا: اللہ کے رسول! میں نے مظلوم ہونے کی صورت میں تو اس کی مددکی لیکن ظالم ہو نے کی صورت میں اس کی مددکیسے کروں؟ آپ نے فرمایا: اسے ظلم سے بازرکھو،اس کے لیے یہی تمہاری مددہے۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-یہ حدیث حسن صحیح ہے،۲-اس باب میں عائشہ رضی اللہ عنہا سے بھی روایت ہے۔