Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 2272 (سنن الترمذي)

[2272]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ حَدَّثَنَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ يَعْنِي ابْنَ زيَادٍ حَدَّثَنَا الْمُخْتَارُ بْنُ فُلْفُلٍ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِنَّ الرِّسَالَةَ وَالنُّبُوَّةَ قَدْ انْقَطَعَتْ فَلَا رَسُولَ بَعْدِي وَلَا نَبِيَّ قَالَ فَشَقَّ ذَلِكَ عَلَی النَّاسِ فَقَالَ لَكِنْ الْمُبَشِّرَاتُ قَالُوا يَا رَسُولَ اللہِ وَمَا الْمُبَشِّرَاتُ قَالَ رُؤْيَا الْمُسْلِمِ وَہِيَ جُزْءٌ مِنْ أَجْزَاءِ النُّبُوَّةِ وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ وَحُذَيْفَةَ بْنِ أَسِيدٍ وَابْنِ عَبَّاسٍ وَأُمِّ كُرْزٍ وَأَبِي أَسِيدٍ قَالَ ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ مِنْ ہَذَا الْوَجْہِ مِنْ حَدِيثِ الْمُخْتَارِ بْنِ فُلْفُلٍ

انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: رسالت اورنبوت کاسلسلہ ختم ہوچکا ہے،لہذا میرے بعدکوئی رسول اورکوئی نبی نہ ہوگا ،انس کہتے ہیں: یہ بات لوگوں پر گراں گزری تو آپ نے فرمایا: البتہ بشارتیں باقی ہیں،صحابہ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! بشارتیں کیاہیں؟ آپ نے فرمایا: مسلمان کاخواب اوریہ نبوت کا ایک حصہ ہے ۱؎۔امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-یہ حدیث اس سند سے یعنی مختاربن فلفل کی روایت سے حسن صحیح غریب ہے،۲-اس باب میں ابوہریرہ،حذیفہ بن اسید،ابن عباس،ام کُرز اورابواسید رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔