Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 23 (سنن الترمذي)

[23] إسنادہ ضعیف

ابو داود (47)

محمد بن إسحاق مدلس وعنعن

انوار الصحیفہ ص 189

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا ہَنَّادٌ،حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ،عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ،عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاہِيمَ،عَنْ أَبِي سَلَمَةَ،عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُہَنِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ: لَوْلاَأَنْ أَشُقَّ عَلَی أُمَّتِي لاَمَرْتُہُمْ بِالسِّوَاكِ عِنْدَ كُلِّ صَلاَةٍ،وَلأَخَّرْتُ صَلاَةَ الْعِشَاءِ إِلَی ثُلُثِ اللَّيْلِ قَالَ: فَكَانَ زَيْدُ بْنُ خَالِدٍ يَشْہَدُ الصَّلَوَاتِ فِي الْمَسْجِدِ وَسِوَاكُہُ عَلَی أُذُنِہِ مَوْضِعَ الْقَلَمِ مِنْ أُذُنِ الْكَاتِبِ،لاَيَقُومُ إِلَی الصَّلاَةِ إِلاَّأُسْتَنَّ ثُمَّ رَدَّہُ إِلَی مَوْضِعِہِ. قَالَ أَبُو عِيسَی: ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.

زید بن خالدجہنی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: اگر مجھے اپنی امت کو حرج و مشقت میں مبتلاکرنے کا خطرہ نہ ہوتاتومیں انہیں ہرصلاۃ کے وقت (وجوباً) مسواک کرنے کا حکم دیتا،نیز میں عشاء کو تہائی رات تک مؤخرکرتا (راوی حدیث) ابوسلمہ کہتے ہیں: اس لیے زیدبن خالد رضی اللہ عنہ صلاۃ کے لیے مسجد آتے تو مسواک ان کے کان پربالکل اسی طرح ہوتی جیسے کاتب کے کان پرقلم ہوتاہے،وہ صلاۃ کے لئے کھڑے ہوتے تو مسواک کرتے پھر اسے اس کی جگہ پرواپس رکھ لیتے ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔