Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 2327 (سنن الترمذي)

[2327] إسنادہ ضعیف

ابن ماجہ (4103) نسائي (5374)

أبو وائل رواہ عن سمرۃ بن سھم و ھو رجل مجہول (انظر تقریب التھذیب: 2631)

و روی النسائي (الکبری 507/5 ح 9812) بسند حسن عن بریدۃ رضي اللہ عنہ رفعہ: ((یکفي أحدکم من الدنیا خادم و مرکب)) وھو یغني عنہ

انوار الصحیفہ ص 252

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ مَنْصُورٍ وَالْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي وَائِلٍ قَالَ جَاءَ مُعَاوِيَةُ إِلَی أَبِي ہَاشِمِ بْنِ عُتْبَةَ وَہُوَ مَرِيضٌ يَعُودُہُ فَقَالَ يَا خَالُ مَا يُبْكِيكَ أَوَجَعٌ يُشْئِزُكَ أَمْ حِرْصٌ عَلَی الدُّنْيَا قَالَ كُلٌّ لَا وَلَكِنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ عَہِدَ إِلَيَّ عَہْدًا لَمْ آخُذْ بِہِ قَالَ إِنَّمَا يَكْفِيكَ مِنْ جَمِيعِ الْمَالِ خَادِمٌ وَمَرْكَبٌ فِي سَبِيلِ اللہِ وَأَجِدُنِي الْيَوْمَ قَدْ جَمَعْتُ قَالَ أَبُو عِيسَی وَقَدْ رَوَی زَائِدَةُ وَعَبِيدَةُ بْنُ حُمَيْدٍ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ سَمُرَةَ بْنِ سَہْمٍ قَالَ دَخَلَ مُعَاوِيَةُ عَلَی أَبِي ہَاشِمٍ فَذَكَرَ نَحْوَہُ وَفِي الْبَاب عَنْ بُرَيْدَةَ الْأَسْلَمِيِّ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ

ابووائل شقیق بن سلمہ کہتے ہیں: معاویہ رضی اللہ عنہ ابوہاشم بن عتبہ بن ربیعہ القرشی کی بیماری کے وقت ان کی عیادت کے لیے آئے اور کہا: اے ماموں جان! کیا چیزآپ کو رُلارہی ہے؟کسی دردسے آپ بے چین ہیں یا دنیا کی حرص ستارہی ہے،ابوہاشم نے کہا: ایسی کوئی بات نہیں ہے،البتہ رسول اللہﷺ نے مجھے ایک وصیت کی تھی جس پر میں عمل نہ کرسکا۔آپ نے فرمایاتھا: تمہارے لیے پورے سرمایہ میں سے ایک خادم اور ایک سواری جو اللہ کی راہ میں کام آئے کافی ہے،جب کہ اس وقت میں نے اپنے پاس بہت کچھ جمع کرلیاہے۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-زائدہ اور عبیدہ بن حمید نے منصور عن أبی وائل عن سمرۃ بن سہم کی سند سے روایت کی ہے جس میں یہ نقل کیا ہے کہ معاویہ رضی اللہ عنہ ابوہاشم کے پاس داخل ہوئے پھر اسی کے مانندحدیث ذکر کی ۲-اس باب میں بریدہ اسلمی نے نبی اکرم ﷺ سے روایت کیا ہے۔