Jamia al-Tirmidhi Hadith 2329 (سنن الترمذي)
[2329]إسنادہ حسن
مشکوۃ المصابیح (2270)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ حُبَابٍ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ صَالِحٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ قَيْسٍ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ بُسْرٍ أَنَّ أَعْرَابِيًّا قَالَ يَا رَسُولَ اللہِ مَنْ خَيْرُ النَّاسِ قَالَ مَنْ طَالَ عُمُرُہُ وَحَسُنَ عَمَلُہُ وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ وَجَابِرٍ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ مِنْ ہَذَا الْوَجْہِ
عبداللہ بن بسر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک اعرابی نے عرض کیا: اللہ کے رسول! لوگوں میں سب سے بہتر شخص کون ہے؟ آپ نے فرمایا: جس کی عمرلمبی ہو اور عمل نیک ہو ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-یہ حدیث اس سند سے حسن غریب ہے،۲-اس باب میں ابی ہریرہ اور جابر رضی اللہ عنہما سے بھی احادیث آئی ہیں۔