Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 2372 (سنن الترمذي)

[2372]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ،عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ،قَالَ: سَمِعْتُ النُّعْمَانَ بْنَ بَشِيرٍ،يَقُولُ: أَلَسْتُمْ فِي طَعَامٍ وَشَرَابٍ مَا شِئْتُمْ؟ لَقَدْ ((رَأَيْتُ نَبِيَّكُمْ ﷺ وَمَا يَجِدُ مِنَ الدَّقَلِ مَا يَمْلَأُ بِہِ بَطْنَہُ)) وَہَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ : وَرَوَی أَبُو عَوَانَةَ،وَغَيْرُ وَاحِدٍ،عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ،نَحْوَ حَدِيثِ أَبِي الأَحْوَصِ،وَرَوَی شُعْبَةُ،ہَذَا الحَدِيثَ عَنْ سِمَاكٍ،عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ،عَنْ عُمَرَ

نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: تم لوگ جو چاہتے ہو کھاتے پیتے ہو حالاں کہ میں نے نبی اکرم ﷺ کواس حال میں دیکھاکہ ردی کھجور یں بھی اس مقدارمیں آپ کومیسرنہ تھیں جن سے آپ اپنا پیٹ بھرتے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ابوعوانہ اور ان کے علاوہ کئی لوگوں نے سماک بن حرب سے ابوالاحوص کی حدیث کی طرح روایت کی ہے،شعبہ نے یہ حدیثعن سماک عن النعمان بن بشیر عن عمر کی سند سے روایت کی ہے۔