Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 2383 (سنن الترمذي)

[2383] إسنادہ ضعیف

ابن ماجہ (256)

عمار بن سیف: ضعیف الحدیث عابد (تقریب: 4826) وشیخہ أبو معان مجہول (تقریب:8375)

انوار الصحیفہ ص 254

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنِي الْمُحَارِبِيُّ عَنْ عَمَّارِ بْنِ سَيْفٍ الضَّبِّيِّ عَنْ أَبِي مُعَانٍ الْبَصْرِيِّ عَنْ ابْنِ سِيرِينَ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ تَعَوَّذُوا بِاللہِ مِنْ جُبِّ الْحَزَنِ قَالُوا يَا رَسُولَ اللہِ وَمَا جُبُّ الْحَزَنِ قَالَ وَادٍ فِي جَہَنَّمَ تَتَعَوَّذُ مِنْہُ جَہَنَّمُ كُلَّ يَوْمٍ مِائَةَ مَرَّةٍ قُلْنَا يَا رَسُولَ اللہِ وَمَنْ يَدْخُلُہُ قَالَ الْقُرَّاءُ الْمُرَاءُونَ بِأَعْمَالِہِمْ قَالَ ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ

ابوہریر ہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا: جُب حزن (غم کی وادی) سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگو،صحابہ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! جُب حزن کیاچیز ہے؟ آپ نے فرمایا: جہنم کی ایک وادی ہے جس سے جہنم بھی ہرروز سو مرتبہ پناہ مانگتی ہے،پھر صحابہ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! اس میں کون لوگ داخل ہوں گے؟ آپ نے فرمایا: ریاکار قراء (اس میں داخل ہوں گے)۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن غریب ہے۔