Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 2398 (سنن الترمذي)

[2398]حسن

مشکوۃ المصابیح (1562)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ عَاصِمِ بْنِ بَہْدَلَةَ عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ أَبِيہِ قَالَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللہِ أَيُّ النَّاسِ أَشَدُّ بَلَاءً قَالَ الْأَنْبِيَاءُ ثُمَّ الْأَمْثَلُ فَالْأَمْثَلُ فَيُبْتَلَی الرَّجُلُ عَلَی حَسَبِ دِينِہِ فَإِنْ كَانَ دِينُہُ صُلْبًا اشْتَدَّ بَلَاؤُہُ وَإِنْ كَانَ فِي دِينِہِ رِقَّةٌ ابْتُلِيَ عَلَی حَسَبِ دِينِہِ فَمَا يَبْرَحُ الْبَلَاءُ بِالْعَبْدِ حَتَّی يَتْرُكَہُ يَمْشِي عَلَی الْأَرْضِ مَا عَلَيْہِ خَطِيئَةٌ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ وَأُخْتِ حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ سُئِلَ أَيُّ النَّاسِ أَشَدُّ بَلَاءً قَالَ الْأَنْبِيَاءُ ثُمَّ الْأَمْثَلُ فَالْأَمْثَلُ

سعدبن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! سب سے زیادہ مصیبت کس پر آتی ہے؟ آپ نے فرمایا:انبیاء ورسل پر،پھر جوان کے بعدمرتبہ میں ہیں،پھر جو ان کے بعدہیں،بندے کی آزمائش اس کے دین کے مطابق ہوتی ہے،اگربندہ اپنے دین میں سخت ہے تو اس کی مصیبت بھی سخت ہوتی ہے اور اگر وہ اپنے دین میں نرم ہوتاہے تو اس کے دین کے مطابق مصیبت بھی ہوتی ہے،پھر مصیبت بندے کے ساتھ ہمیشہ رہتی ہے،یہاں تک کہ بندہ روئے زمین پراس حال میںچلتاہے کہ اس پر کو ئی گناہ نہیں ہوتا ۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔اس باب میں ابوہریرہ اور حذیفہ بن یمان کی بہن فاطمہ رضی اللہ عنہم سے بھی روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ سے سوال کیاگیا کہ مصیبتیں کس پر زیادہ آتی ہیں؟ تو آپ ﷺنے فرمایا: انبیاء ورسل پر پھر جوان کے بعدمرتبہ میں ہیں پھر جوان کے بعدمیں ہوں ۱؎۔