Jamia al-Tirmidhi Hadith 2417 (سنن الترمذي)
[2417] إسنادہ ضعیف
الأعمش عنعن
وللحدیث شواھدضعیفۃ عندالخطیب (441/11) وغیرہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَخْبَرَنَا الْأَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ جُرَيْجٍ عَنْ أَبِي بَرْزَةَ الْأَسْلَمِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ لَا تَزُولُ قَدَمَا عَبْدٍ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حَتَّی يُسْأَلَ عَنْ عُمُرِہِ فِيمَا أَفْنَاہُ وَعَنْ عِلْمِہِ فِيمَ فَعَلَ وَعَنْ مَالِہِ مِنْ أَيْنَ اكْتَسَبَہُ وَفِيمَ أَنْفَقَہُ وَعَنْ جِسْمِہِ فِيمَ أَبْلَاہُ قَالَ ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَسَعِيدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ جُرَيْجٍ ہُوَ بَصْرِيٌّ وَہُوَ مَوْلَی أَبِي بَرْزَةَ وَأَبُو بَرْزَةَ اسْمُہُ نَضْلَةُ بْنُ عُبَيْدٍ
ابوبرزہ اسلمی کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: قیامت کے دن کسی بندے کے دونوں پاؤں نہیں ہٹیں گے یہاں تک کہ اس سے یہ نہ پوچھ لیاجائے: اس کی عمر کے بارے میں کہ اسے کن کاموں میں ختم کیا،اور اس کے علم کے بارے میں کہ اس پر کیا عمل کیا اور اس کے مال کے بارے میں کہ اسے کہاں سے کمایا اور کہاں خرچ کیا،اور اس کے جسم کے بارے میں کہ اسے کہاں کھپایا۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱-یہ حدیث حسن صحیح ہے،۲-سعید بن عبداللہ بن جریج بصری ہیں اور وہ ابوبرزہ کے آزاد کردہ غلام ہیں،ابوبرزہ کانام نضلہ بن عبید ہے۔