Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 2438 (سنن الترمذي)

[2438]إسنادہ صحیح

مشکوۃ المصابیح (5601)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ شَقِيقٍ قَالَ كُنْتُ مَعَ رَہْطٍ بِإِيلِيَاءَ فَقَالَ رَجُلٌ مِنْہُمْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ بِشَفَاعَةِ رَجُلٍ مِنْ أُمَّتِي أَكْثَرُ مِنْ بَنِي تَمِيمٍ قِيلَ يَا رَسُولَ اللہِ سِوَاكَ قَالَ سِوَايَ فَلَمَّا قَامَ قُلْتُ مَنْ ہَذَا قَالُوا ہَذَا ابْنُ أَبِي الْجَذْعَاءِ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ وَابْنُ أَبِي الْجَذْعَاءِ ہُوَ عَبْدُ اللہِ وَإِنَّمَا يُعْرَفُ لَہُ ہَذَا الْحَدِيثُ الْوَاحِدُ

عبداللہ بن شقیق کہتے ہیں: میں ایلیاء میں ایک جماعت کے ساتھ تھا،ان میں سے ایک آدمی نے کہاکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے:میری امت کے ایک فرد کی شفاعت سے قبیلہء بنی تمیم کی تعداد سے بھی زیادہ لوگ جنت میں داخل ہوں گے،کسی نے عرض کیا: اللہ کے رسول! کیا وہ شخص آپ کے علاوہ ہوگا؟ آپ نے فرمایا: ہاں،میرے علاوہ ہوگا،پھرجب وہ (راوی حدیث) کھڑے ہوئے تو میں نے پوچھا: یہ کون ہیں؟ لوگوں نے کہا یہ ابن ابی جذعاء رضی اللہ عنہ ہیں۔امام ترمذی کہتے ہیں ۱-یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے،۲-ابن ابی الجذعاء رضی اللہ عنہ کانام عبداللہ ہے،ان سے صرف یہی ایک حدیث مشہور ہے۔