Jamia al-Tirmidhi Hadith 2443 (سنن الترمذي)
[2443] إسنادہ ضعیف
سعید بن بشیر: ضعیف (أبي داود: 2580)
وللحدیث شواہد ضعیفۃ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نِيْزَكَ الْبَغْدَادِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ الدِّمَشْقِيُّ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ سَمُرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِنَّ لِكُلِّ نَبِيٍّ حَوْضًا وَإِنَّہُمْ يَتَبَاہَوْنَ أَيُّہُمْ أَكْثَرُ وَارِدَةً وَإِنِّي أَرْجُو أَنْ أَكُونَ أَكْثَرَہُمْ وَارِدَةً قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ وَقَدْ رَوَی الْأَشْعَثُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ ہَذَا الْحَدِيثَ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ مُرْسَلًا وَلَمْ يَذْكُرْ فِيہِ عَنْ سَمُرَةَ وَہُوَ أَصَحُّ
سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: قیامت کے روز ہر نبی کے لیے ایک حوض ہوگا،اور وہ آپس میں ایک دوسرے پر فخر کریں گے کہ کس کے حوض پرپانی پینے والے زیادہ جمع ہوتے ہیں،اور مجھے امید ہے کہ میرے حوض پر(اللہ کے فضل سے) سب سے زیادہ لوگ جمع ہوں گے۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-یہ حدیث غریب ہے،۲-اشعث بن عبدالملک نے اس حدیث کو حسن بصری کے واسطے نبی اکرم ﷺ سے مرسلاً روایت کیا ہے اور اس میں سمرہ کا ذکر نہیں کیا ہے،یہ روایت زیادہ صحیح ہے۔