Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 2449 (سنن الترمذي)

[2449] إسنادہ ضعیف

عطیۃ: ضعیف

انوار الصحیفہ ص 257

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ الْمُؤَدِّبُ حَدَّثَنَا عَمَّارُ بْنُ مُحَمَّدٍ ابْنُ أُخْتِ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ حَدَّثَنَا أَبُو الْجَارُودِ الْأَعْمَی وَاسْمُہُ زِيَادُ بْنُ الْمُنْذِرِ الْہَمْدَانِيُّ عَنْ عَطِيَّةَ الْعَوْفِيِّ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ أَيُّمَا مُؤْمِنٍ أَطْعَمَ مُؤْمِنًا عَلَی جُوعٍ أَطْعَمَہُ اللہُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنْ ثِمَارِ الْجَنَّةِ وَأَيُّمَا مُؤْمِنٍ سَقَی مُؤْمِنًا عَلَی ظَمَإٍ سَقَاہُ اللہُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنْ الرَّحِيقِ الْمَخْتُومِ وَأَيُّمَا مُؤْمِنٍ كَسَا مُؤْمِنًا عَلَی عُرْيٍ كَسَاہُ اللہُ مِنْ خُضْرِ الْجَنَّةِ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ وَقَدْ رُوِيَ ہَذَا عَنْ عَطِيَّةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ مَوْقُوفًا وَہُوَ أَصَحُّ عِنْدَنَا وَأَشْبَہُ

ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو مومن بندہ کسی بھوکے مومن کو کھانا کھلائے گا اسے اللہ تعالیٰ قیامت کے روز جنت کے پھل کھلائے گا،اور جو مومن بندہ کسی پیاسے مومن کو پانی پلائے گا،قیامت کے روز اللہ تعالیٰ اسے رحیق مختوم (مہر بند شراب) پلائے گا،اور جو مومن بندہ کسی ننگے بدن والے مومن کو کپڑا پہنائے گا اللہ تعالیٰ اسے جنت کے سبزجوڑے پہنائے گا۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-یہ حدیث غریب ہے،۲-یہ حدیث عطیہ کے واسطے سے ابوسعیدخدری سے موقوفا مروی ہے،اور ہمارے نزدیک یہی سند سب سے زیادہ اقرب اور صحیح ہے۔