Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 2550 (سنن الترمذي)

[2550] إسنادہ ضعیف

عبد الرحمن بن إسحاق الکوفي: ضعیف

وللحدیث شواھد ضعیفۃ

انوار الصحیفہ ص 262

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ وَہَنَّادٌ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِسْحَقَ عَنْ النُّعْمَانِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِنَّ فِي الْجَنَّةِ لَسُوقًا مَا فِيہَا شِرَاءٌ وَلَا بَيْعٌ إِلَّا الصُّوَرَ مِنْ الرِّجَالِ وَالنِّسَاءِ فَإِذَا اشْتَہَی الرَّجُلُ صُورَةً دَخَلَ فِيہَا قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ

علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جنت میں ایک ایسا بازار ہے جس میں خرید وفروخت نہیں ہوگی،البتہ اس میں مرد اورعورتوں کی صورتیں ہیں،جب آدمی کسی صورت کو پسندکرے گاتووہ اس میں داخل ہوجائے گا ۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث غریب ہے۔