Jamia al-Tirmidhi Hadith 2552 (سنن الترمذي)
[2552]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَہْدِيٍّ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَی عَنْ صُہَيْبٍ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ فِي قَوْلِہِ لِلَّذِينَ أَحْسَنُوا الْحُسْنَی وَزِيَادَةٌ قَالَ إِذَا دَخَلَ أَہْلُ الْجَنَّةِ الْجَنَّةَ نَادَی مُنَادٍ إِنَّ لَكُمْ عِنْدَ اللہِ مَوْعِدًا قَالُوا أَلَمْ يُبَيِّضْ وُجُوہَنَا وَيُنَجِّنَا مِنْ النَّارِ وَيُدْخِلْنَا الْجَنَّةَ قَالُوا بَلَی قَالَ فَيَنْكَشِفُ الْحِجَابُ قَالَ فَوَاللہِ مَا أَعْطَاہُمْ شَيْئًا أَحَبَّ إِلَيْہِمْ مِنْ النَّظَرِ إِلَيْہِ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ إِنَّمَا أَسْنَدَہُ حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ وَرَفَعَہُ وَرَوَی سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ وَحَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ہَذَا الْحَدِيثَ عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَی قَوْلَہُ
صہیب رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے آیت کریمہ: لِلَّذِینَ أَحْسَنُوا الْحُسْنَی وَزِیَادَۃٌ (یونس: ۲۶) کے بارے میں فرمایا: جب جنتی جنت میں داخل ہوجائیں گے توایک پکارنے والا پکارے گا: اللہ سے تمہیں ایک اور چیز ملنے والی ہے،وہ کہیں گے: کیا اللہ نے ہمارے چہروں کو روشن نہیں کیا،ہمیں جہنم سے نجات نہیں دی،اور ہمیں جنت میں داخل نہیں کیا؟ وہ کہیں گے: کیوں نہیں،پھر حجاب اٹھ جائے گا،آپ نے فرمایا: اللہ کی قسم! اللہ تعالیٰ نے انہیں کوئی ایسی چیزنہیں دی جو ان کے نزدیک اللہ کے دیدار سے زیادہ محبوب ہوگی۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-اس حدیث کو صرف حماد بن سلمہ نے مسند اور مرفوع کیاہے،۲-سلیمان بن مغیرہ اور حماد بن زید نے اس حدیث کو ثابت بنانی کے واسطہ سے عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ سے ان کے اپنے قول کی حیثیت سے روایت کی ہے۔