Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 2554 (سنن الترمذي)

[2554]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ طَرِيفٍ الْكُوفِيُّ حَدَّثَنَا جَابِرُ بْنُ نُوحٍ الْحِمَّانِيُّ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ أَتُضَامُونَ فِي رُؤْيَةِ الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ وَتُضَامُونَ فِي رُؤْيَةِ الشَّمْسِ قَالُوا لَا قَالَ فَإِنَّكُمْ سَتَرَوْنَ رَبَّكُمْ كَمَا تَرَوْنَ الْقَمَرَ لَيْلَةَ الْبَدْرِ لَا تُضَامُونَ فِي رُؤْيَتِہِ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ وَہَكَذَا رَوَی يَحْيَی بْنُ عِيسَی الرَّمْلِيُّ وَغَيْرُ وَاحِدٍ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ وَرَوَی عَبْدُ اللہِ بْنُ إِدْرِيسَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ وَحَدِيثُ ابْنِ إِدْرِيسَ عَنْ الْأَعْمَشِ غَيْرُ مَحْفُوظٍ وَحَدِيثُ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ أَصَحُّ وَہَكَذَا رَوَاہُ سُہَيْلُ بْنُ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ وَقَدْ رُوِيَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ مِنْ غَيْرِ ہَذَا الْوَجْہِ مِثْلُ ہَذَا الْحَدِيثِ وَہُوَ حَدِيثٌ صَحِيحٌ

ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: کیاتم چودہویں رات کا چاند دیکھنے میں مزاحمت اور دھکم پیل کرتے ہو؟ کیاتم سورج کو دیکھنے میں مزاحمت اور دھکم پیل کرتے ہو؟ لوگوں نے کہا: نہیں،آپ نے فرمایا: تم اپنے رب کو اسی طرح دیکھوگے جس طرح چودہویں رات کے چاند کودیکھتے ہو،اس کودیکھنے میں کوئی مزاحمت اور دھکم پیل نہیں کروگے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے،۲-یحییٰ بن عیسیٰ رملی اور کئی لوگوں نے اسے اسی طرح عن الأعمش،عن أبی ہریرۃ،عن النبی ﷺ کی سند سے روایت کی ہے،عبداللہ بن ادریس نے اسے عن الأعمش،عن أبی صالح،عن أبی سعید،عن النبی ﷺ کی سند سے روایت کی ہے،۳-ابن ادریس کی حدیث جو اعمش کے واسطہ سے مروی ہے غیر محفوظ ہے،اورابوصالح کی حدیث جو ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے واسطہ سے نبی اکرم ﷺ سے مروی ہے زیادہ صحیح ہے،۴-سہیل بن ابی صالح نے اسے اسی طرح اپنے والد سے،انہوں نے ابوہریرہ سے اور ابوہریرہ نے نبی اکرم ﷺ سے روایت کی ہے۔یہ حدیث ابوسعیدخدری رضی اللہ عنہ کے واسطہ سے نبی اکرم ﷺ سے دوسری سند سے اسی کے مثل مروی ہے،اور وہ صحیح حدیث ہے۔